ایک سکہ فریج میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں کے مقصد جو آپ کو بھی حیران کردیں گے

ہماری ویب  |  May 29, 2021

ویسے تو کئی چیزیں ہم روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے درست استعمال کے بارے میں واقف نہیں ہوتے یا یوں کہہ لیں کہ ان چیزوں ایسے تجربات کیے جا سکتے ہیں جس کے باعث زندگی آسان ہوسکتی ہے۔

روز مرہ میں موجود چیزوں کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات، جو کہ ہم استعمال کرتے ہیں مگر ہمیں نہیں پتہ کہ کیوں استعمال کررہے ہیں اور ان کا کیا مقصد ہے۔

1- سکہ ڈی فریج میں رکھنا

عام طور پر سکوں کو خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اب آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا ڈی فریزر بند ہوا تھا یا نہیں صرف سکے کی مدد سے۔

ایک پانی کے برتن کو ڈی فریزر میں رکھیں جب برف بن جائے تو اس کے اوپر سکہ رکھ دیں۔ اب اس سکے سمیت برف کو ڈی فریز میں رکھ دیں۔ واپس جب آپ اس سکہ کو برتن میں نیچے کی طرف پائیں تو سمجھ جائیں کہ ڈی فریزر بند ہوا ہے اور برف صحیح طرح نہیں جمی۔

2 -پبلک ٹوائلٹس کے چھوٹے دروازے

عام طور پر پبلک ٹوائلٹس میں چھوٹے دروازے لگائے جاتے ہیں، لیکن کبھی ہم نے اس کے پیچھے کی وجہ نہیں جانی۔ دراصل جب ایک بندہ واشروم میں موجود ہے تو دوسرا بندہ جو باہر کھڑا انتظار کررہا ہے۔ اس انتظار کرتے بندے کو اندر موجود بندہ دیکھ کر اسے اس بات کا احساس ہوگا کہ کوئی اور بھی انتظار کررہا ہے۔

3- گاڑی کی چابیاں فریج میں رکھنا

کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے تو فریج کا استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ اپنی گاڑی کو جدید دور کے چوروں سے بچانے کیلئے بھی آپ فریج کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ’کی لیس (Keyless)‘ گاڑیوں کو چرانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کی ہے کہ وہ گھر کے قریب کھڑے ہوکر ایک ڈیوائس کی مدد سے چابی سے موصول ہونے والے سگنل کو ہیک کرتے ہیں اور پھر ایک ٹرانسمیٹر کی مدد سے گاڑی کے قریب کھڑے چور تک پہنچاتے ہیں، جس کے پاس موجود ٹرانسمیٹر سگنل موصول کرکے گاڑی کا لاک کھول دیتا ہے۔

آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

آٹو ماہرین نے ایسے چوروں کا علاج بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ گاڑی کی چابیوں کو فریج میں رکھ دیں تو ان سے نکلنے والے سگنل کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔

جی ہاں! یہ بات درست ہے، ایسی صورت میں کار چور چور کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ہیکنگ ڈیوائس کی مدد سے لاک کھولنے میں ناکام رہتے ہیں۔

آپ چابیوں کو فریج کی بجائے مائیکروویو میں بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی سگنل کو بلاک کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More