آلو بخارا جسے ہم آلوچہ بھی کہتے ہیں ایک مزےدار پھل ہے۔ آج کل اس پھل کا موسم ہے اور یہ بازار میں بآسانی دستیاب ہے۔
قدرت نے ہر پھل میں کچھ نہ کچھ فوائد پوشیدہ رکھے ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
تو آج ہم بات کریں گے آلو بخارے اور اس کے فوائد کی۔
آلو بخارا ناصرف ایک پھل بلکہ مکمل غذا ہے۔ اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں۔
*آلو بخارے میں کثیر تعداد میں وٹامن پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور جسم دونوں کے لیے مفید ہیں، خاص طور پر یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
*آلو بخارے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک قبض کشا پھل ہے۔
*یہ پھل پوٹاشیم، فلورین، کیلشیم، فاسفورس، امینو ایسڈ، گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کے لیے بہت مفید ہے۔
*آلو بخارے کی تاثیر سرد ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدہ کی تیزابیت دُور کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔ گرم مزاج کے لوگوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ہے۔
*اس پھل سے اسے جگر کی گرمی اور ہاتھ پاؤں کی جلن بھی ختم ہوتی ہے۔ آلو بخارا حاملہ خواتین کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ یہ مزاج کا چڑچڑا پن دُور کرنے میں انتہائی مددگار ہوتا ہے۔