کیا آپ کا بچہ بھی جوتا الٹے پاؤں میں پہنتا ہے جانیئے بچے جوتے الٹے پاؤں میں کیوں پہنتے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 27, 2021

بچپن کی شرارتیں، بچوں کی معصومیت سب لوگوں کو پسند آتی ہیں، اور سب ہی بچوں کو ان کے بڑے ہونے کے بعد ان کی چھوٹی موٹی حرکتوں کی بناء پر یاد کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایسے ہی بچوں میں ایک عادت ہوتی ہے کہ بچے سیدھے پاؤں کی چپل الٹے اور بائیں پاؤں کی چپل کو سیدھے پاؤں میں پہنکر گھومتے ہیں جس سے بعض اوقات وہ گر بھی جاتے ہیں اور ان کو چوٹ لگ جاتی ہے۔

لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ بچے الٹے پاؤں میں چپل کیوں پہنتے ہیں اور ایک دو نہیں سارے بچے ہی الٹی چپل یا جوتے پہن کر گھومتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ:

بچوں کا دماغ ایک عام انسان کے مقابلے چھوٹا اور نیورون آہستگی سے کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے آنکھوں کے ریٹینا پر سیدھی شبیہہ بھی الٹی بنتی ہے اور صرف پاؤں کی ہی نہیں دیگر چیزوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے لیکن چونکہ پاؤں کا فاصلہ دماغ کے سینسر سسٹم سے دور ہوتا ہے اور بچے نشوونما پا رہے ہوتے ہیں،، اس وجہ سے بچے پاؤں میں الٹے جوتے پہنتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More