کراچی، فیس ماسک نہ پہننے والے شہریوں‌ پر بھاری جرمانے کیے جانے لگے

ہماری ویب  |  May 27, 2021

شہر قائد میں اب فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور وبائی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے یہی وجہ ہے کہ ضلع میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے یا نہیں اس کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے اپنے ضلع کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے برنس روڈ،کلفٹن، صدر میں قائم بیکریز، ملک شاپس اور ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا جہاں عملے کو بغیر ماسک کے دیکھ کر ان پر جرمانے کیے اور دوکانوں و ریسٹورنٹس مالکان سے کہا کہ اپنے اسٹاف سے ایس و پیز پر عملدر آمد لازمی کروائیں۔

مزید یہ کہ انہوں نے 7 دوکانیں سیل کر دیں اور 1 دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج بھی کیا جبکہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے 30 سے زائد افراد پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے اور واضح کہہ ڈالا کہ ایس او پیز کی کیخلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More