خالی پیٹ یہ چیزیں ہر گز نہیں کھائیں ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔۔ جانیں وہ 5 چیزیں کونسی ہیں جنہیں خالی پیٹ کھانے سے گریز کرنا چاہیئے؟

ہماری ویب  |  May 24, 2021

ویسے تو ہر قدرتی چیز اپنے اندر ایک تاثیر رکھتی ہے۔ جس کے کھانے سے انسان کو فائدہ ضرور ہوتا ہے، مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، جس میں اس چیز کے کھانے کا فائدہ ہوتا ہے۔ آج انہیں پانچ چیزوں کے بارے میں آپکو بتائیں گے۔

تو آیئے چلتے ہیں ان پانچ کھانے کی چیزوں کی طرف:

1- کیلا

ویسے تو کیلے منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں، قبض کے خاتمے کے لیے کیلا بہترین ہے۔ چونکہ کیلا میگنیشیئم اور پوٹیشیئم سے بھرپور ہوتا ہے، اور نہار منہ کیلا کھالیا جائیے تو خون میں میگنیشیئم اور پوٹیشیئم کے عدم توازن کا باعث بن سکتا جو کہ کافی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

2- کافی

عام طور پر کافی صبح نیند بھگانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ نیند تو بھاگ جاتی ہے مگر یہ کافی جو کہ صبح نہار منہ پی جاتی ہے اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نہار منہ کافی کا استعمال تیزابیت پیدا کرتا ہے، اور تیزابیت انسان کو کسی بھی کام میں دل نہیں لگانے دیتی۔ اس کے علاوہ کافی کا استعمال آپکے ہاضمے کو بھی متاثر کر سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سینے میں جلن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ جو کہ پورا دن خراب کرسکتا ہے۔

3- دہی

اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ دہی تو ایک مفید غذا ہے وہ کیسے متاثر کرسکتی ہے جسم کو۔ اگرچہ دہی میں پروٹینز، منرلز اور وٹامنز ہیں مگر اب جو ہم آپکو بتانے جارہے ہیں وہ ہوسکتا ہے آپ کے لیے نیا ہو۔ دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ اور اگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو یہی لیکٹک ایسڈ آپ کے پیٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ پیٹ میں موجود اسٹمک ایسڈ کی وجہ سے لیکٹک ایسڈ کے بیکٹیریا فائدہ پہچانے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

4- ٹماٹر

لال رسیلے ٹماٹر،ویسے تو یہ ٹماٹر کافی فائدہ مند ہوتے ہیں مگر نہار منہ آپ کے پیٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود ٹینیک ایسڈ جو کہ گیسٹرک ایسڈ سے مل کر آپ کے پیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پیٹ میں تکلیف، جلن کی شکایات سامنے آتی ہیں۔

5- ہری سبزیاں

ہری سبزیاں ویسے تو بہترین قدرتی غذائیں ہیں مگر ان سبزیوں میں موجود فائبر کافی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ان سبزیوں کو نہار منہ کھالیا جائے تو تیزابیت، ہاضمہ میں مشکل کی شکایات ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ یہ سبزیاں صبح کھانا چاہتے ہیں تو بلینڈ کر کے انہیں پینا بہتر ہے۔

صحیح کھانا صحیح وقت پر کھانا نہ صرف صحت کو تندرست رکھتا ہے بلکہ آپ کو فریش رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More