سوشل میڈیا پر ستاروں، سیلیبریٹیز اور کرکٹرز کی جانب سے پوسٹ لگانا عام بات ہے جبکہ سیلیبریٹیز، کرکٹرز کی جانب سے جواب دینا بھی معمولی بات ہے۔ ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد اور اداکار فہد مصطفیٰ کے درمیان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ہوسٹ اور اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی، جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے سلسلے میں ابو ظہبی ساتھ چلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے ٹوئٹر پر نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی
جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت دیکھ کر مداح داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
ویڈیو پر مداحوں کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سابق کپتان نے فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل 6 کے میچز کے لیے ابو ظہبی چلنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔
ٹوئٹ میں سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا "بھئی واہ، فہد مصطفیٰ بھائی، ساتھ آجائیے آپ بھی ابوظہبی"۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں منعقد ہونا ہے، اس حوالے سے کرکٹ ابوظہبی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔