سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے منفرد فیچرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال پرایئوسی پالیسی کی وجہ سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مگرصارفین کی تعداد میں کوئی خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی۔
اس بار بھی واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر لایا جارہا ہے جو کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے درمیان چیٹ ہسٹری منتقل کرسکے گا۔ اس فیچر سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے۔
فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں ایک خامی ہے، وہ خامی یہ ہے کہ اگر آپ اینڈرایئڈ صارف ہیں اور آپ آئی او ایس موبائل میں واٹس ایپ چلانا چاہتے ہیں تو اینڈرایئڈ موبائل میں موجود چیٹ ہسٹری آئی او ایس موبائل میں نہیں موجود ہوگی۔ اسی طرح آئی او ایس صارف بھی اینڈرایئڈ موبائل میں چیٹ ہسٹری نہیں دیکھ پائے گا۔
اسی خامی کو دور کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔
واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اس وقت گوگل ڈرائیو (اینڈرائیڈ) اور آئی کلاؤڈ (آئی فون) میں محفوظ ہوتی ہے، یہ چیٹ ہسٹری بیک اپ کے طور پر محدود ہوتی ہے، لیکن کسی دوسرے فون نمبر یا دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل نہیں کی جاسکتی۔
واٹس ایپ کے اس فیچر سے صارفین کو کافی مدد ملے گی، مختلف پلیٹ فارم اور ڈیوائسز کے استعمال سے صارفین کو آسانی ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر پر کام جاری ہے، فیچر کب تک دستیاب ہوگا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
جبکہ دوسری جانب چیٹ ہسٹری کو دوسرے فون نمبر پر منتقل کرنے کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے۔
یہ فیچر ان صارفین کے لیے بھی کارآمد ہے جن کے پاس دو موبائل فونز ہیں یا وہ اپنا فون نمبر تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائسز سپورٹ کرتا ہے۔ اس امیگریشن ٹول کی مدد سے آپ ایک اکاؤنٹ کو کئی ڈیوائسز سے منسلک کرسکتے ہیں۔
فلحال چیٹ مائیگریشن ٹول کا طریقہ کار کیا ہوگا، کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی واٹس اپ ڈیٹ کے ذریعے نیا فیچر صارفین کے لیے قابل استعمال ہوگا۔