موبائل فون اس ڈیجیٹل دور میں ہر گھر کی ضرورت ہے، جہاں ہر گھر میں موبائل فون کا استعمال بڑھتا جارہا ہے وہیں اس چھوٹی سی دنیا میں ایسے فیچرز موجود ہیں جن کے بارے میں ہمیں عام طور پر معلوم نہیں لیکن ہمارے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
آج ہم اسمارٹ فون کے انہیں چند خفیہ فیچرز پر بات کریں گے جن کا استعمال آپ کو کسی بڑے خطرے سے بچا سکتا ہے۔
1- ایکسیس ڈاٹ ایپلیکیشن
آپ سب یہ تو جانتے ہی ہیں کہ موبائل میں جب کوئی ایپلیکیشن انسٹال کرتے ہیں تو وہ ایپس آپ سے کچھ چیزوں کی اجازت مانگتی ہے جیسے کہ کیمرہ اور مائیک استعمال کرنے کی، کال لاگ تک رسائی کی اور دیگر مشروط اجازت۔ کیمرہ کب اور کہاں استعمال ہوگا، یہ معلومات اگر آپ کو بھی مل جائیں تو ہوسکتا ہے آپ کسی مسئلے سے بھی بچ جائیں۔
لیکن اب آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کب آپ کا کیمرہ اور مئیک استعمال ہورہا ہے، صرف ایک ایپلیکیشن سے۔ ایکسیس ڈاٹس نامی ایپلیکیشن سے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کس وقت آپ کا مائیک اور کیمرہ استعمال ہورہا ہے۔
جب آپ یہ ایپلیکیشن انسٹال کریں گے اور جب بھی آپ کا مائیک اور کیمرہ کوئی بغیر اجازت استعمال کرے تو ایک لال ڈاٹ آپ کے موبائل کے اوپر سیدھی طرف آجائے گا جو کہ وارننگ سائن ہوگا کہ کوئی آپ کا کیمرہ اور مائیک استعمال کررہا ہے یعنی آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپکی باتوں کو سن رہا ہے۔
اس لال ڈاٹ کو آپ سیٹنگ میں جاکر تبدیل بھی کرسکتے ہیں اور اپنی پسند کا رنگ بھی لگا سکتے ہیں۔
لال ڈاٹ ایپلیکیشن تو آپ کو صرف بتاسکتا ہے کہ کوئی آپ کو دیکھ رہا ہے مگر اب جو فیچر ہم آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں وہ آپکو یہ حق دیتا ہے کہ آپ کیمرہ ایکسس بندکردیں۔ کیمرہ لیس نامی یہ ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے جو کہ آپ کے مقرر کردہ وقت، دن کے حساب سے کیمرے کو بند کردے گی اور کوئی آپکو نہیں دیکھ سکے گا۔
2- ایئر پلین موڈ
اب چلتے ہیں دوسرے فیچر کی جانب، ایئر پلین موڈ کے بارے میں تو آپ سب جانتے ہیں۔ یہ موڈ اس کارآمد ہوتا ہے جب آپ کو کوئی اہم کام کرنا ہو موبائل پر اور آپ چاہتے ہیں کہ میسجز، کالز سے میری توجہ نہ ہٹے۔ عموما ایئر پلین موڈ کا استعمال ہوائی جہازوں میں کیا جاتا ہے گی۔
لیکن اب جو استعمال ہم آپکو بتانے جارہے ہیں وہ آپکو یقینا فائدہ پہنچائے گا۔ اگر آپ پہاڑوں پر ہیں یا ایسی جگہ جہاں موبائل سگنلز نہیں آتے۔ اس جگہ آپ سب سے پہلے اپنا ڈیٹا کنیکشن منقتع کریں اور ایئر پلین موڈ آن کردیں اور پھر ایئر پلین موڈ آف کر کے دوبارہ جب آپ ڈیٹا کنیکشن آن کریں گے تو سگنلز آرہے ہونگے۔ جب ایئر پلین موڈ آف ہوتا ہے تو موبائل سسٹم اس پر دباؤ ڈالتا ہے اور وہ پوری طاقت سے سینڈ پاور سرچ شروع کردیتا ہے تاکہ موبائل میں ڈیٹا سگنلز آجائیں۔
3- یونی ورسل کاپی ایپلیکیشن
موبائل فونز ڈیٹا کاپی کرنے کے لیے بھی کام آتے ہیں چاہے پڑھائی یا آفس ڈاکیومنٹ کا ڈیٹا ہو۔ کاپی پیسٹ کے حوالے سے یہ فیچر بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس ایپلیکیشن کا نام یونی ورسل کاپی ہےاور یہ ایپلیکیشن پلے اسٹور پر موجود ہے جو کہ ان ویب سائٹ کا مواد کاپی کرتا ہے جو کہ عام طور پر اجازت نہیں دیتی۔
4- وائس کمانڈ فیچر
وائس کمانڈ ایک ایسا ہی فیچر ہے جو تمام اینڈرائڈ موبائلز میں موجود ہوتا ہے۔ اس فیچر کو اپنے موبائل میں لگانے کے لیے بس کرنا یہ ہے کہ آپ نے موبائل کے ہوم کی کو پریس کیا تو آپ کے پاس اک آپشن آاتا ہے جو کہ وائس کمانڈ کا ہوتا ہے۔ اس طرح آپ اپنے موبائل سے باتیں کر سکتے ہیں اور موبائل اپنی سریلی آواز کے ذریعے چلاسکتے ہیں۔
5- گوگل کی بورڈ فیچر
اس کے بعد ہم چلتے ہیں اگلے فیچر کی جانب جو کہ کی بورڈ فیچر، ہم موبائل کی بورڈ کا استعمال ہر جگہ کرتے ہیں۔ گوگل کی بورڈ ایک ایسا کی بورڈ فیچر لے کر آیا ہے جو کہ عام کی بورڈ کے مقابلے میں بہتر اور بڑے کی پیڈ، مختلف بیک گراؤنڈ کلر، تھیمز اور ایموجیز فراہم کرتا ہے۔