بہن بھائی کا رشتہ دنیا کا سب سے مضبوط رشتہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اگر کسی سے لڑائی ہو جائے اور دو بہن بھائی ایک طرف مل جائیں تو اس جنگ میں جیت صرف بھائی بہن کی ہوتی ہے، عموماً بھائی اپنی بہنوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ شوبز اداکاراؤں کے بھائیوں کی جوڑی بھی ہے جو آپس میں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔
حرامانی :
اداکارہ حرا مانی جو نہ صرف اپنے نٹ کھٹ انداز اور منفرد گائیکی سے پہچانی جاتی ہیں بلکہ ایک بہترین ماں اور پرفیکٹ بیوی بھی ہیں۔ حرا اکثر اپنی اور اپنے گھر والوں کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ حرا مانی کے ویسے تو دو بھائی ہیں مگر یہ کسی کو نہیں معلوم کہ ان کا ایک بھائی حسان جمیل اور حرا دونوں جڑواں ہیں۔ حرا نے اپنی اور اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا جڑواں بھائی، مجھے بہت محبت ہے اپنے بھائیوں سے۔
مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات کے بھائی دانش حیات بھی ایک اداکار اور ماڈل ہیں۔ یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔
ماہرہ خان:
ماہرہ خان کا بھی ایک بھائی ہے جس کا نام حسان خان ہے اور یہ ایک صحافی بھی ہیں ۔ ماہرہ بھی اپنے بھائی کے ساتھ کم ہی نظر آتی ہیں۔
علیزے شاہ
علیزے شاہ کا بھائی ان سے بڑا ہے، یہ پہلئ مرتبہ اسکرین پر نظر آیا ہے، علیزے اور ان کے بھائی کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات موجود نہیں ہیں۔
صنم بلوچ
صنم بلوچ کے دو بھائی ہیں عباس اور فرحان بلوچ ہیں۔ یہ دونوں کم ہی نظر آتے ہیں۔ ان کی جوڑی بھی شرارتی بھائی بہنوں کی جوڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بچپن میں گھروں کے دروازے بھی بھاگ کر بجایا کرتے تھے، ہم نے ساتھ مل کر اچھا برا وقت دیکھا ہے اور بہت مزے کئے ہیں۔