پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ تمام میچز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بقیہ تمام میچز5 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول سے متعلق 5 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ تمام ٹیمز بشمول انٹرنیشنل پلیئرز 23 مئی سے قبل پاکستان آئیں گے اور کراچی
کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔
پی سی بی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اسی دوران کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے اور ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جایئں گی۔ 26 مئی کو کھلاڑی ابو ظہبی کے لیے روانہ ہونگے اور سات دن کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے۔ اس دوران کھلاڑیوں کے کورونا کے 4 ٹیسٹ ہونگے جبکہ ہر تیسرے روز ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ جبکہ میچز سے متعلق پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈبل ہیڈرز میچز کے دن پہلا میچ شام 5 بجے جبکہ دوسرا میچ رات دس بجے کھیلا جائے گا، اور فائنل 20 جون کو ہوگا۔
اس حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں موجود تمام رکاوٹوں کو ہٹادیا گیا ہے۔
وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے مکمل مطمئن اور پرجوش ہیں۔