قدرت نے انسان کو پھلوں کا بہترین تحفہ بخشا ہے جس کے نہ صرف ان گنت فوائد موجود ہیں بلکہ ان کو کھانے سے آپ ساری عمر چست و تندرست رہتے ہیں۔
لیکن متعدد افراد پھلوں کے استعمال کو ترجیح نہیں دیتے بلکہ تمباکو نوشی، پان، گٹکا کھا کر اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔
لیکن وہ یہ بات شاید نہیں جانتے کہ پھلوں میں بے شمار کرشماتی فوائد موجود ہوتے ہیں جن کے استعمال سے انسان صحت کے خزانے سے مالا مال ہوسکتا ہے۔
آج ہم ایک ایسے پھل کے فوائد کے بارے میں آپ کو بتانےجا رہے ہیں جس کو کھانے سے انسان اندرونی طور پر صحت مند رہتا ہے ساتھ ہی اس کے مزید فائدے بھی ہم آپ کو ذیل میں بتائں گے۔
دراصل خوبانی سردپہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے جو کہ ذائقے اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔اس کو ذرد آلو بھی کہاجاتا ہے۔یہ پھل پوٹاشیم، فولاد، فائبر اور بیٹا کروٹین سے مالا مال ہوتا ہے۔یہ پھل دو حالتوں میں پایا جاتا ہے خشک اور نرم (تازہ)، طبی ماہرین کے مطابق دونوں حالتوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔
خوبانی کے بہت سے ان گنت فوائد ہیں جن میں سے کچھ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔نہار منہ سات سے پانچ دانے خوبانی کھا کے اوپر سے ایک گلاس لسی پی لیں نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کے قبض کو دور کرتی ہے سینے میں ہونے والی جلن کو بھی کم کرتی ہے۔
2 ۔خوبانی کے روزانہ استعمال سے خون کی روانی کو فا ئدہ پہنچتا ہے
3۔ 50 گرام خشک خوبانی سبز چائے کے ساتھ نہار منہ استعمال کریں پیٹ کے کیڑے صاف ہو جائیں گے۔
4خوبانی میں شامل لائکوپین دل کے لیے نہایت مضر کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح ۔ کو کم کر کے شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔
5خوبانی کا رس کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن ختم ہو جاتا ہے۔ کان میں درد ہونے کی صورت میں بھی اس ٹوٹکے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔