ہم ماہرہ خان کو بھارت میں بالکل بھی ۔۔ ہندو انتہا پسند پارٹی کی اداکارہ کو کھلے عام دھمکی

ہماری ویب  |  May 21, 2021

بھارتی ہندو انتہا پسند پارٹی اشتعال انگیزی میں آگے رہتی ہے ساتھ ہی اپنے ملک کے فنکاروں سمیت پاکستان کے فنکاروں کو بھی دھمکاتی رہتی ہے۔

بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت مہارشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے اداکارہ ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کے خلاف آواز اٹھا دی۔

ایم این ایس سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سمیت پاکستان کے کسی بھی فنکار کو مہارشٹرا یا بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم این ایس کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اطلاعات یہ ملیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ویب سیریز یار جولاہے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں سرمد کھوسٹ اور یاسرہ رضوی سمیت پاکستان کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ بھارتی نیٹ ورک ذی تھیٹر کے پراجیکٹ یار جولاہے میں مصروف عمل ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کے بھارت میں کئی مداح موجود ہیں جو ان کی قابلیت کو سراہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More