بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار چند مفید طریقے جو آپ کو بھی بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  May 21, 2021

آج اس دنیا میں جتنی بھی بیماریاں ہیں ان میں کینسر، برین یمبرج سمیت کئی بیماریاں نمایاں ہیں مگر ان سب میں ایک بیماری ایسی ہے جو کہ خاموش قاتل کہلاتی ہے۔ تقریبا آج پاکستان کی آدھی عوام اس بیماری کا شکار ہے۔

ہم بات کر رہے ہیں ہائی بلڈ پریشر کی جو کہ خاموش قاتل ہے۔ ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کا نام دیتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام ہے۔ پاکستان میں ہونے والے سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں جبکہ 42 فیصد کو تو معلوم ہی نہیں کہ وہ اس خاموش قاتل کا شکار ہیں۔لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ورزش کو معمول بنانا، ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے، خون پمپ کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر کرتا ہے۔

جبکہ مختلف تحقیق کے مطابق نمک کا کم استعمال ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور فالج سے جڑا ہے۔

کیفین کا استعمال دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے۔ موٹاپا اور ذہنی تناؤ ہائی بلڈ پریشر بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پوٹیشئیم کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے خلاف اک بہترین قدرتی منرل ہے، جو کہ سبز پتوں والی سبزیوں، مچھلی، ٹماٹر، آلو، شکر قندی، خربوزے، تربوز، مالٹے، دودھ، خوبانی میں پایا جاتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ اور کوکا فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو خون کی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے۔

عام طور پر سگریٹ کو ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر سگریٹ میں موجود نکوٹین بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے۔

میٹھے مشروبات جو کہ عموماَ ہمارے ہاں اچھے سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن یہی مشروبات بلڈ پریشر کو بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

کیلشیئم کی کمی کا شکار افراد میں بلڈ پریشرعام سی بات ہے۔کیلشیئم سپلیمنٹس تو کارآمد نہیں ہوتے مگر بلڈ پریشر نارمل کرنے کے لیے کیلشیئم سے بھرپور غذائیں ضرور مفید ثابت ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More