میرے ماں باپ نہیں تھے مجھے میرے تایا نے پالا ۔۔ اداکار سمیر سہیل کو شوبز میں کون سی مشہور اداکارہ لائیں اور ان کی زندگی کیسے بدلی؟

ہماری ویب  |  May 21, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیر سہیل کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

سمیر سہیل کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

اداکار نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے متعلق بہت سی باتیں کیں اور بتایا کہ ان کی زندگی کامیاب کیسے ہوئی۔

معروف فنکار سمیر سہیل کی جانب سے انٹرویو میں کہا گیا کہ اللہ کی بہت کرم نوازی آج جو کچھ بھی میرے پاس ہے میں اس کا بہت شکر ادا کرتا ہوں۔

سمیر نے اپنے بچپن کی ایک یادگار بات بتاتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے میں بہت شرمیلا ہوں، تو ایک دفعہ کلاس سے قبل اسمبلی میں مجھ میرے ٹیچر نے سورة اخلاص کی تلاوت کرنے کو کہا جس پر میں ڈر گیا اور پوچھا کہ میں تلاوت کروں گا؟ تو ٹیچر نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا ہوا سورة اخلاص آتی نہیں ہے کیا؟ تو میں نے کہا کہ جی آتی ہے ، تو ہوا یہ تھا کہ جب تلاوت کرنے کا وقت آیا اور سب لوگ وہاں موجود تھے تو اس دوران میں سورة اخلاص بھول گیا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی تعلیم راولپنڈی سے ہے اور انہوں نے سر سید اسکول سے میٹرک کیا، پھر گورنمنٹ کالج سے گریجویشن مکمل کی، انہوں نے بتایا کہ پھر میں نے ایم بی اے کرنے کی ناکام کوشش کی مگر میں مارکیٹنگ میں کامیاب نہیں ہوپایا۔

سمیر کی جانب سے انکشاف سامنے آیا کہ میرے تایا نے مجھے گود لیا تھا اور اُس وقت وہ پنڈی میں بطور رجسٹرار ڈیوٹی کر رہے تھے۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے مجھے تعلیم دلوائی اور انہوں نے بتایا کہ میرے تایا بہت ایماندار انسان تھے ، لیکن تعلیم مکمل ہوجانے کے بعد اور میرے لاہور آنے سے قبل ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

مشہور اداکار سمیر سہیل نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں میں لانے والی لیجنڈری اداکارہ سویرا ندیم ہیں، انہوں نے مجھے پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ سویرا ندیم نے ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا کہ سمیر اداکاری کرو گے تو میں نے ہنسنا شروع کر دیا اور کہا کہ مجھ سے ماڈلنگ نہیں ہوتی تو اداکاری کیسے ہوگی۔

مزید اداکار کی جانب سے کیا دلچسپ باتیں کی گئیں جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More