معدے کی تیزابیت دور کرے ساتھ ہی۔۔۔ جانیں موسم گرما میں کونسی غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا فائدہ مند ہے؟

ہماری ویب  |  May 20, 2021

صحت ایک ایسی نعمت ہے جو کہ انسان کو فعال رکھنے میں معاون کردار ادا کرتی ہے۔ ایک انسان کتنا صحتیاب ہے اس بات کا اندازہ اس کی غذا سے لگایا جا سکتا ہے۔ اسی غذا کا استعمال اگر گرمیوں میں بڑھا دیا جائے تو انسان نہ صرف ترو تازہ رہتا ہے بلکہ گرمی کو ٹھنڈے طریقے سے برداشت کرسکتا ہے۔

قدرتی مشروب انسانی صحت کے لیے ویسے ہی فائدہ مند ہیں موسم گرما میں ان کا استعمال جسم کو گرمی سے بچاتا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین گرمیوں میں قدرتی مشروب کے استعمال کو بڑھانے اور سافٹ ڈرنکس اور تیل والی کھانے کی چیزوں سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح گرمی میں کون کون سی غذاؤں کا استعمال بڑھایا جاسکتا ہے اوران کے استعمال سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

1-زیادہ پانی کا استعمال

ہم اکثر شدید گرمی میں سافٹ ڈرنکس کو ترجیح دیتے ہیں پانی، دودھ اور دہی پر، جو کہ انسانی صحت کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہیں۔ جبکہ پانی اس شدید گرمی میں انسانی جسم کو ڈی ہائڈریشن سے بچاتا ہے،پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔

2- ٹھنڈا دودھ

ٹھنڈا دودھ اس شدید گرمی میں سکون سے سونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور معدے کی گرمی کو بھی کم کرتا ہے۔

3- دہی

دہی کے استعمال سے ان جراثیم کی افزائش ہوتی ہے جو کہ معدے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ماہرین معدے کی گرمی کے حوالے سے دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گرمیوں میں نکلنے والے دانے، نظام ہاضمہ اور دیگر اعضاء کے حوالے سے بھی دہی کافی فائدہ مند ہے۔

4- سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ سینے سے تیزابیت ختم کرتا ہے۔ اک گلاس پانی میں 2 چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور اک کھانے کا چمچ شہد ملائیں، یہ مکسچر آپ کے جسم کو راحت بخشے گا اور اس گرمی میں تیزابیت کی شکایت کو ختم کرے گا۔

5- پودینے کا استعمال

پودینہ ایک بہرتین قدرتی غذا ہے، شربتوں میں پودینہ کا استعمال نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ انسان خود کو تروتازہ اور ہلکا بھی محسوس کرے گا۔

یہ وہ چند پینے کی چیزیں ہیں جو کہ عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہیں اور با آسانی میسر بھی۔ جو کہ جسمانی تروتازگی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More