ان 3 دلہنوں نے ایک جیسا ہی لباس پہن لیا اور پھر ۔۔ 3 اداکارائیں کون سی ہیں جنہوں نے ایک جیسا لباس پہن کر مداحوں کو بھی حیران کر دیا

ہماری ویب  |  May 20, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اپنے نشر ہونے والے ڈراموں میں اپنی شادی کے چکمتے دھمکتے خوبصورت لباس میں شوٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں جو سامعین بالخصوص خواتین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

لیکن حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے تین مختلف ڈرامہ سیریلز میں تین معروف اداکاراؤں کو ایک ہی دلہن کے لباس میں دیکھا گیا مگر اب یہ بات نہیں معلوم کہ ڈراموں کے شوقین افراد نے یہ بات غور کی یا نہیں۔ مگر ہم نے یہ بات ضرور نوٹ کی جو آپ کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ، حنا الطاف، اور سدرہ نیازی تین مختلف ڈرامہ سیریلز میں دلہن کا لباس پہنی ہوئی دکھائی دیں۔ پہلے اشنا شاہ نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریز مکافات کی ایک قسط میں شادی کے سیکوئل میں اسی سفید رنگ کے خوبصورت دلہن کے لباس میں نظر آئیں۔ اس کے بعد اداکارہ سدرہ نیازی اسی سیریز کی ایک اور قسط میں نظر آئیں اور انہوں نے بھی اپنی شادی کے سیکوئل میں اسی دلہن کے لباس کا استعمال کیا۔ اور آخر میں اداکارہ حنا الطاف نے اپنی عید ٹیلی فلم کے دوران وہی دلہن کا دلکش جوڑا زیب تن کیا جو یقیناً حیرانگی کی بات ہے۔

لیکن یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ تینوں اداکاراؤں نے دلہن کا لباس بالکل مختلف اسٹائلنگ اور زیورات کے ساتھ پہنا تھا لیکن پھر بھی اس دہرانے کے عمل کو کسی نے نوٹ نہیں کیا۔

تو کیا آپ لوگوں نے تصاویر دیکھی ہیں؟ اگر دیکھی ہیں تو ہمارے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار 'ہماری ویب' کے فیسبک کمنٹس سیکشن میں کیجیے۔!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More