اس وقت کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، ایسے میں اے سی اور پنکھوں کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ساتھ ہی ساتھ بجلی کے بلوں کے نرخوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ عموماَ بل 3 ہزار سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔
ایسے میں آپ ضرور یہ جاننا چاہیں گے کہ اے سی کے بل کو کس طرح کم کیا جاسکے۔آیئے آپ کو بتاتے ہیں ایسے 4 طریقے جن کی مدد سے آپ کے گبل میں کمی آسکتی ہے۔
جب بھی ایسی چلائیں تو گھر میں تمام اضافی لائٹس بند کردیں اس طرح اے سی کے بل کو کم کیا جاسکتا ہے۔
اے سی اور استری بیک وقت نہ چلائیں، کیونکہ استری بجلی زیادہ استعمال کرتی ہے اور جب دونوں چیزیں ساتھ کام کریں گی تو بجلی کا استعمال بڑھ جائے گا جس سے بل بھی زیادہ آئے گا۔
اے سی کی کولنگ کمرے کو ٹھنڈا کردیتی ہے اور کمرہ کافی وقت کے لیے ٹھنڈا رہتا ہے، اے سی کو بھی 15 سے 20 منٹ کے لیے چلائیں اور پھر کمرہ بند کردیں تاکہ کولنگ باہر نہ جائے اس طرح اے سی کے بل کو کم کیا جاسکتا ہے۔
گھروں میں رنگ کرواتے وقت ہلکے رنگ یا نیلے رنگ کا استعمال کریں، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیلا رنگ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔
یہ چند طریقے ہیں جن سے آپ اپنے اے سی کے بل کو کم کرسکتے ہیں۔