تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دےدی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔
تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے مدہیویوی نے 16 رنز اسکور کیے۔ رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ریگس چکابوا 18 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لیوک جونگوی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جن میں فخر زمان، حفیظ، آصف علی، فہیم اشرف، عثمان قادر، حارث رؤف اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔
زمبابوے سے ہار کو شعیب اختر نے شرمناک قرار دے دیا
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مڈل آرڈر کی خرابی بری طرح بے نقاب ہوگئی۔ بیٹسمین سلو وکٹ پر بری طرح ناکام رہے۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پچھلا میچ بھی ہارنے کی پوری کوشش کی تھی لیکن خوش قسمتی سے پچھلا میچ تو نہ ہار سکے لیکن وہ یہ میچ ہار گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین پر تنقید جائز
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی کاکردگی شرمناک رہی۔
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مڈل آرڈر کی خرابی بری طرح بے نقاب ہوگئی۔ بیٹسمین سلو وکٹ پر بری طرح ناکام رہے۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پچھلا میچ بھی ہارنے کی پوری کوشش کی تھی لیکن خوش قسمتی سے پچھلا میچ تو نہ ہار سکے لیکن وہ یہ میچ ہار گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین پر تنقید جائز ہے، میچ کھیلنے والوں کو پتہ ہے کہ وکٹ مشکل ہے، شاٹس نہیں لگ رہے تو پچ کو دیکھتے ہوئے اس کی طرح کھیلتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک شرمناک شکست تھی اب تیسرے میچ میں مضبوطی سے واپس آنا ہوگا۔
شعیب ملک کی نظر میں ہار کی زمہ دار کون ؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا۔
ایک بیان میں کہا کہ جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ناواقف فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور چیف سلیکٹر کو آگے بڑھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے، ایسا وائٹ بال کوچ جو کھیل کو سمجھتا ہو اور کپتان کو گروم کرسکے۔
شعیب ملک نے کہا کہ جب مینجمنٹ پسند ناپسند پر کام کررہی ہو تو قوم کو کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔
کپتان بابر اعظم زمبابوے سے ہار کے بعد مایوس کیوں ہوئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زمبابوے کے خلاف شکست پر مایوس ہوگئے۔
زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی20 میں 19 رنز سے شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرارے کی وکٹ پر ڈبل پیس تھا لیکن یہ شکست کا بہانہ نہیں ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ زمبابوے نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرکے کم بیک کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست کے باوجود بابر اعظم نے کہا تھا کہ وہ شکست کے باوجود مایوس نہیں ہیں، ہم اگلہ میچ جیتیں گے۔
بابراعظم کی قیادت میں اسی ٹیم نے جنوبی افریقا کو ون ڈے اور ٹی 20 میں شکست سے دوچار کیا تھا۔