یہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکتے کیونکہ ۔۔ صدف کنول نے شہروز سبزواری کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی؟

ہماری ویب  |  Apr 20, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر اداکارہ شہروز سبزواری پر شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

حال ہی میں دونوں شخصیات کی جانب سے ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی گئی، اس دوران اس جوڑی سے متعدد دلچسپ سوالات پوچھے گئے جس کے دونوں نے بہت ہی منفرد انداز میں جواب دیے۔

شو کی میزبان، معروف اداکارہ حنا الطاف نے ماڈل صدف کنول سے سوال کیا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی اداکارہ ہیں جس کے ساتھ وہ شہروز سبزواری کو کام کرنے سےمنع کریں گیں؟

اس دوران صدف کنول کو اداکارائیں منتخب کرنے کے لیے آپشن بھی دیئے گئے جس میں اداکارہ رمشا خان، علیزے شاہ اور حبا بخاری کا نام شامل تھا۔

اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کی جانب سے پہلے پوچھا گیا کہ یہ حبا بخاری کون ہے؟

جس پر شو کی میزبان کی جانب سے اُنہیں حبا بخاری کا جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا سپر ہٹ ڈرامہ ’دیوانگی‘ یاد دلایا گیا۔

اس پر صدف کنول کا کہنا تھا کہ حبا بخاری بہت پیاری لڑکی ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا ہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کو اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ لیکن صدف کنول کی جانب سے اداکار شہروز کے علیزے کے ساتھ کام کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ظاہر کی گئی۔

خیال رہے کہ دونوں معروف اداکار شہروز اور صدف کنول گزشتہ برس کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More