پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان بھی ٹی وی ڈرامے کی دوبارہ نشریات پر فنکاروں کو معاوضہ دینے سے متعلق آواز اٹھانے والی اداکارہ نائلہ جعفری کی آواز بن گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انھوں نے سادہ لیکن پُرزور انداز میں ایک پیغام کے ذریعے نائلہ کی آواز سے آواز ملائی۔
منال خان نے نائلہ جعفری کی مہم کی بھرپور انداز میں حمایت کر دی ہے۔
انھوں نے ایک فوٹو صرف #GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس کا مطلب فنکاروں کو ان کا حق فراہم کیا جائے۔
خیال رہے کہ ان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب نامور اداکارہ نائلہ جعفری نے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے یہ اپیل ظاہر کی تھی کہ انھیں ان کے ڈرامہ میں سے معاوضہ حق کے طور پر ادا کیا جائے تاکہ وہ کینسر کا علاج کروا سکیں۔
یہ بھی خیال رہے کہ ان کی ویڈیو منظر عامر پر آنے کے بعد سندھ کے وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔