ہماری ویب | Apr 19, 2021
نادیہ خان اپنی دوسری شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں۔ نادیہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر انی اور اپنے شوہر فیصل کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے اپنی رمضان روٹین شیئر کی۔
نادیہ خان اور ان کے شوہر نے ایک ساتھ رمضان شاپنگ کی، اور پھر اپنے پہلے روزے کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ: '' فیصل رات بھر اپنے آفس کا کام کرتے ہیں، اور سحری میں ایک گلاس تخم بالنگا پیتے ہیں، اس کے ساتھ یہ کوئی بھی ایک پھل کھا لیتے ہیں۔ دن بھر میں ہ اپنے روزمرہ کے روٹین کو جاری رکھتے ہیں ندا کہتی ہیں کہ مجھے سحری میں پراٹھے پسند ہیں، مگر فیصل پراٹھے نہیں کھاتے ہیں۔ دن بھر میں فیصل نے اپنے گھر کی ساری الماریوں کی صفائی کی، اپنے بچوں کی پڑھائی سے متعلق ساری چیزیں نوٹ کیں، پھر افطاری کے کاموں میں ندا کا ہاتھ بٹایا۔ فیصل کہتے ہیں کہ روزہ کھانے پینے کا نام نہیں ہے، بلکہ نماز اور قرآن پڑھنے کے ساتھ خدا کی یاد ہے، اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تاکید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More