حال ہی میں ندا یاسر نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں اپنے شوہر یاسر کے ساتھ شرکت کی اور دلچسپ گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت نے ندا کی مرحومہ والدہ کا ذکر چھیڑا جس پر ندا یاسر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔
ندا یاسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امی کا ذکر نہیں کرتی یہاں تک کہ اپنے شو میں بھی نہیں، کرتی ہوں تو دِل بھر آتا ہے۔
تاہم ندا سے شو کے میزبان عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کی شکل اپنی امی سے ملتی ہے جس کی نفی کرتے ہوئے ندا کا کہنا تھا کہ نہیں میں امی سے نہیں ملتی بلکہ ابو سے ملتی ہوں۔
ندا کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجئے: