میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن پھر ۔۔ دیکھیں اداکارہ حنا خواجہ کا خوبصورت گھر اور ساتھ ہی جانیں ان سے متعلق دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Apr 17, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔انہوں نےمشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر ، تلخیاں ، آؤں ذرا اور زندگی گلزار ہے جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جہر دکھائے۔ حیران کن طور پر انہوں نے اپنی اداکاری سے پاکستان سمیت بھارت دونوں میں ناظرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

آج ہم اداکارہ حنا خواجہ کے گھر کا وزٹ کرنے جا رہے ہیں اور ان سے متعلق چند دلچسپ باتیں بھی جانیں گے جو یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

گزشتہ برس اداکارہ حنا کے گھر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنا گھر دکھانے کے ساتھ سوالوں کے دلچسپ اور خوبصورت جوابات دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں انہیں بہت کامیابیاں حاصل کرنی ہیں ابھی تو کچھ حاصل نہیں کیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اداکاری میں کیسے آنا ہوا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار کرنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا، درحقیقت میرے خاندان میں کوئی بھی میڈیا انڈسٹری میں موجود ہی نہیں ہے تو ایک چینل کی مالکن نے کہا کہ انہیں اداکار کرنا آتی ہے تو ان کی وجہ سے میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور میری یہ خوش قسمتی ثابت ہوئی۔

اداکارہ کی سب سے پسندیدہ پاکستانی فلم مٹھی بھر چاول ہے۔

حنا بیات سے سوال ہوا کہ فارغ اوقات میں کیا کرنا پسند کرتی ہیں جس پر ان کا پہلے یہ کہنا تھا کہ فارغ وقت ملتا ہی کہاں ہے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ فری ٹائم میں کتابیں پڑھتی ہیں۔

اداکارہ کے گھر کی خوبصورت تصاویر ملاحظہ کیجیے اور انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا باتیں کیں جانیں ذیل میں موجود ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More