میں روزانہ صبح آلو بُخارے کا رس پیتی ہوں ۔۔۔ جانیں 66 سالہ ریکھا بڑھاپے میں بھی اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں؟ ریکھا نے بتائے چند راز

ہماری ویب  |  Apr 17, 2021

اداکارہ ریکھا جن کی عمر 66 سال ہوگئی ہے، ان کی آواز چال ڈھال اور خوبصورتی آج بھی 90 کے اس دور کی ہے، جب کہ ریکھا نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہزار ہوگئے تھے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی ریکھا اتنی خوبصورت کیسے نظر آتی ہیں۔

ریکھا بھارتی ٹی شو میں لائیو بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:

'' دن میں کم سے کم 10 سے 12گلاس بھر کر پانی پئیں، بالوں میں آملہ ، سیکا کائی، میتھی دانہ اور کھوپرے کا تیل لگائیں، رات کو جلدی سونا، صبح جلدی اٹھنا میرے سُپر فِٹ رہنے کا راز ہے۔''

اسکن کی تازگی کے حوالے سے ریکھا بتاتی ہیں کہ میں روزانہ ایک گلاس آلو بخارے کا تازہ جوس پیتی ہوں، اس سے میری جلد بھی فریش رہتی ہے اور جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔

لمبے بالوں کے بارے میں بتاتی ہیں کہ: '' بچپن سے میری امی نے میرے بالوں میں انڈے اور ناریل کا تیل لگایا ہے اور ہر ہفتے اصلی دیسی گھی سے بالوں کی مالش کرتی تھیں اور میں آج بھی ایسے ہی کرتی ہوں۔''

لپ اسٹک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' آپ میک اپ کی دیگر چیزیں چھوڑ دیں، اگر صرف ایک گہرے رنگ کی کپ اسٹک ہی ہونٹوں پر سجا لیں تو آپ کی خوبصورتی کھل کر واضح ہوگی، اس لئے میں ہمیشہ گہری لپ اسٹک لگاتی ہوں۔ اور آنکھوں پر بھاری آئی لیشز لگواتی ہوں، کیونکہ آنکھیں اور ہونٹ انسان کی اصل خوبصورتی کو واضح کرتے ہیں۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More