سارہ کے لئے دُعا کریں ان کو بہت شدید ۔۔۔ اداکارہ سارہ خان اچانک کون سی بیماری میں مبتلا ہوگئیں؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2021

اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر گذشتہ کچھ روز قبل سے ترکی گئے ہوئے جہاں وہ دونوں خوب انجوائے کر رہے تھے کہ اچانک کل رات فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں سارہ کے منہ پر ماسک لگا ہوا تھا اور وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی تھیں، ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔ مگر حقیقت میں اداکارہ کو ہوا کیا ہے یہ بات نہیں بتائی تھی۔

وہیں دوسری جانب ایک انسٹاگرام پر کسی نے تصویر پوسٹ کی تھی ، جس پر لکھا تھا کہ کہیں اداکارہ سارہ کوئی خوشخبری تو نہیں سُنانے والی ہیں۔

لیکن اب سارہ کے منیجر نے ایک نجی ادارے سے بات کرتے ہوئے سارہ کے مداحوں کو بتایا ہے کہ: '' سارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ان کو شدید بُخار اور متلی ہو رہی ہے، آپ لوگ ان کے لئے دُعا کریں تاکہ یہ جلد از جلد صحتیاب ہو جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More