پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا آج ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کے لئے مد مقابل ہوگی، چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پروٹیز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا تھا۔ یہاں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ جارہانہ مزاج بلے باز فخر زمان فٹ ہوگئے ہیں اور وہ تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں گے۔میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔
میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ کیا۔