بیوی کو حق مہر میں صرف 500 روپے دیے تھے کیونکہ۔۔۔ نبیل اپنی شادی سے متعلق دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Apr 14, 2021

نبیل ظفر پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے کام تو کم کیا لیکن شہرت بے انتہا سمیٹی۔ ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ ہی معیاری کام کا انتخاب کرتے ہیں۔

اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل کو زیادہ تر لوگ بلبلے کے مزاحیہ کردار سے جانتے ہیں لیکن ماضی کے لوگ انہیں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے ڈراموں ’دھواں‘ اور ’دن اور دلدل‘ سے جانتے ہیں۔

ان کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی جبکہ شادی کے بعد وہ کچھ عرصہ اداکاری سے بھی غائب رہے تھے، انہیں 4 بچے ہیں اور وہ ماضی کی طرح اب بھی کچھ ہی ڈراموں میں دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ سلمیٰ ظفر کے ساتھ آغا اور حنا کے پروگرام دی کپل شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں بتائیں۔

سلمیٰ ظفر برطانیہ کی ریاست اسکاٹ لینڈ کی رہائشی تھیں، جو نبیل کے پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں کو دیکھ کر ہی ان پر فدا ہوئیں اور ان سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

پروگرام میں نبیل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اہلیہ کو حق مہر میں 500 روپے دیے تھے اور ان کی اہلیہ نے شادی کے بعد پاکستان میں رہنے کی شرط کو قبول کیا۔

سلمیٰ ظفر کا کہنا تھا کہ میں ایک دن وہ اپنی دوست کے ساتھ نبیل کا ڈراما ’دھواں‘ دیکھ رہی تھی کہ میں نے دوست کو بتایا کہ لڑکی کو شادی کرنی چاہیے تو دھواں کے داؤد سے کرنی چاہیے، ورنہ کرنی ہی نہیں چاہیے۔

سلمیٰ ظفر نے کہا کہ میں نے دوست کو وہ بات مذاق میں کہی تھی مگر پھر انہوں نے نبیل کے ساتھ شادی کرنے کی بات کو سچ ثابت کیا اور شادی کے بعد ان کی دوست نے انہیں اپنی بات یاد دلائی۔

اداکار نبیل نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہیں مقبول ڈرامے ’دھواں‘ میں داؤد کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت ملی جب کہ ’بلبلے‘ میں کام کرنے کے بعد وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچے۔

اداکار کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More