پاکستان کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز خدا اور محبت کا تیسرا سیزن جاری ہے جس کی اب تک 9 اقساط نشر ہو چکی ہیں۔ ڈرامہ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
جہاں ڈرامہ کے مرکزی کرداروں کو پسند کیا جا رہا ہے وہیں معاون کردار بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز ہیں۔
ایسا ہی ایک کردار حویلی کی رکھوالی کرنے والی اور تمام ملازمین کی انچارج ''سجل'' ہے۔ سجل کا کردار نبھانے والی اداکارہ ''شمین خان'' ہیں جنہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں بطور معاون کردار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اداکارہ شمین خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 'جب مجھے خدا اور محبت سے کال آئی تو میں بہت خوش تھی، مجھے بڑا اچھا لگا، مجھے لگا جیسے اب میرا وقت آچکا ہے'۔
شمین خان کا کہنا تھا کہ 'وجاہت حسین جو کہ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے جب مجھے کہانی سنائی تو ایسا لگا جیسے یہ شروع ہوتے ہی ختم ہو گئی۔ میں بہت زیادہ کنفیوژن کا شکار تھی کیونکہ ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا تھا کہ میں چاہوں گا یہ آپ ہی کریں'۔
انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ 'بار بار مجھے اسکرپٹ پڑھنے پر زور دیا جا رہا تھا۔ خیر میں سب سے پہلے گھر گئی اور اسکرپٹ پڑھا۔ پڑھنے کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ یہ کردار آخر ہے کیا'۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے مداحوں کی جانب سے بہت بہترین رسپانس مِل رہا ہے، لوگ بہت تعریف کر رہے ہیں'۔
شمین خان نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
٭ آپ کو شمین خان کا کردار سجل کے طور پر کیسا لگا؟ ہمیں ضرور بتائیں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔