دل ٹوٹنا بھی اچھا ہے کیونکہ ۔۔ اداکار فیروز خان نے پہلی بار اپنے دل ٹوٹنے سے متعلق بتا دیا

ہماری ویب  |  Apr 12, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان کا شمار متحرک اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی اداکاری سے سب ہی متاثر ہوتے ہیں۔ فیروز خان نے اپنے کیرئیر کی شروعات کئی سالوں قبل کی تھی لیکن انہیں ڈرامہ سیریل خانی سے بہت پزیرائی حاصل ہوئی اور ان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوا۔

بعد ازاں اداکار فیروز خان کا اگلا مشہور پراجیکٹ عشقیہ تھا اور وہ فی الحال خدا اور محبت 3 میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

نوجوان اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک مشہور پروگرام میں شرکت کی اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پہلی بار دل ٹوٹنے کے بارے میں گفتگو کی۔ فیروز خان نے کہا کہ "میرے خیال سے دل کا ٹوٹنا بہت اچھا احساس ہے جس سے آپ کو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور آپ اس چیز سے دور نہیں بھاگتے۔

اداکار کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ لہٰذا نقصان سے سیکھنا اور آگے بڑھنا بہت ضروری ہے۔

مزید انہوں نے کیا گفتگو کی جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More