وٹامنز کے کیپسول کیوں ضروری ہوتے ہیں اور کس وجہ سے انہیں لازمی استعمال کرنا چاہیئے؟ جانیں ان 5 مختلف کیپسول کے بارے میں ڈاکٹر کی اہم رائے

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

وٹامنز ہماری صحت اور جسمانی طاقت کے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ ہماری غذائیں اس قدر خالص اور متواتر نہیں رہیں ہم روزمرہ جو کچھ بھی کھا رہے ہیں وہ جسمانی نیوٹریٹنٹس کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں اس لئے ہمیں وٹامنز کے کیپسول استعمال کرنے کا مشورہ ماہر ڈاکٹر دیتے ہیں۔

جس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامنز ہمارے اندرونی نظاموں کے اندر جذب ہو کر جراثیموں سے پاک کرنے اور منرلز، کاربوہائیڈریٹ، نشاستہ کی طاقت فراہم کرنے کا کا کام کرتے ہیں۔ لہذا مختلف لوگوں کو مختلف وٹامنز کے کیپسول کھانے کی تجویز دی جاتی ہے کیونکہ سب کا دل، جگر، نظام انہضام اور مدافعتی نظام ایک جیسے کام نہیں کرتا اسی لئے وٹامنز شکل بدل بدل کر دیئے جاتے ہیں ۔

وٹامن ڈی:

وٹامن ڈی کے کیپسولز ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور مدافعتی نظام کو جراثیموں کے خلاف مزاحمت کے لئے استعمال ہو تے ہیں یا وہ لوگ جنہیں دھوپ نہیں ملتی, سورج کی روشنی میں زیادہ نہیں جاتے ان کی جوڑ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کھلنے لگتے ہیں, خاص طور پر حاملہ خواتین جن سے غذائیت بچوں میں منتقل ہوتی ہے ان کے لئے اس وٹامن کو کثیر تعداد میں استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

وٹامن سی:

جسم کمزوری سے نڈھال ہو یا ائرن کی کمی وٹامن سی ہے ضروری۔ وٹامن سی جسم کا اہم اور پانی میں حل ہونے والا اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتا ہے، تناؤ سے پیدا ہونے والے ریڈیکلز کو اعضاء خراب نہیں کرنے دیتا اور جسم کو سوزش سے بچاتا ہے۔ ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرتا ہے اور آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور کمزوری کو دور کرنے میں مدد دیتا یے۔ اس کے کیپسول جلد کو صاف اور جھریاں وقت سے پہلے پڑنے سے بچاتا ہے۔

وٹامن ای:

خوبصورت نظر آنا ہے تو وٹامن ای کو استعمال لازمی کرنا ہے۔ بالوں کا مسئلہ ہو یا پھٹی ایڑھیوں کا، ناخن خراب ہو یا ایکنی، فنگس لگ جائے یا ان ہائیڈرٹڈ اسکن , ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے جو وٹامن ای ہے اور اس کے کیپسول مارکیٹ میں سب سے زیادہ اور سب سے سستے ہوتے ہیں جو کہ بآسانی دستیاب بھی ہوتے ہیں اور آپ کی خوبصورتی، رنگت او بالوں کو حسین سے حسین بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

وٹامن کے:

وٹامن کے آپ کی ہڈیوں اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔ یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے جب کہ اس وٹامن کو غذا میں شامل کرنے سے ہڈیوں میں بھربھرا پن، فریکچر اور اوسٹیوپروسس کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ خون میں موجود کیلشیم کی مقدار میں توازن قائم رکھتا ہے۔ اس سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جب کہ اس سے باریک نسوں میں خون اور کولیسٹرول نہیں جمتا۔ یہ قلب، پروسٹیٹ کینسر، اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا اور زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اس لئے اس کو استعمال کرنا نہ بھولیں۔

وٹامن اے:

وٹامن اے جلد کے غدود میں تیل بنانے میں مدد دیتا ہے جسے سیبم کہتے ہیں یہ دماغ کونمی بخشتا ہے اور بالوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس وٹامن سے دانت اور ہڈیاں مضبوط جبکہ بینائی تیز ہوتی ہے، رات میں بہتر نظر آتا ہے آنکھوں کی بیماری ’نائٹ بلائینڈنیس‘ کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ وٹامن اے پٹھوں کی مضبوطی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ، یہ قوت مدافعت بھی مضبوط بناتا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More