کیا آپ کے موبائل میں بھی یہ سوراخ موجود ہے؟ جانیں اس جادوئی سوراخ کے کچھ ایسے فائدے جو کئی کمال کر سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2021

آج کل کوئی ایسا شخص نہیں جس کے پاس موبائل فون موجود نہ ہو، اسمارٹ فون رکھنے والے افراد اس کے بارے میں جاننے کے لیے بھی کافی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں تاہم آج ہم آپ کو ایک بہترین سا راز بتانے والے ہیں جو اس سے قبل شاید ہی آپ کو معلوم ہو۔

موبائل فون کے نیچے آپ نے اسپیکر کا سوراخ تو لازمی دیکھا ہوگا جبکہ وہاں یو ایس بی کیبل اٹیچ کرنے کا بھی آپشن موجود ہوتا ہے تاہم یہ چھوٹا سا سوراخ یہاں کیوں ہوتا ہے یہ ذرا نئی اور انوکھی بات ہے۔

اس چھوٹے سوراخ کو noise cancellation mic کہا جاتا ہے، دراصل یہ سوراخ ایسی ریز پاس کرتا ہے جس سے اضافی آوازیں انسان کو پریشان نہیں کرتیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ ہینڈز فری لگا کر کسی سے بات کر رہے ہیں یا گانے سن رہے ہیں تو ارد گرد کی آوازوں کو یہ سوراخ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میوزک سنتے وقت بھی اسی سوراخ کی مدد سے آپ کو گانے کی آواز درست طرح سے آتی ہے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More