کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پاکستان میں پنکھوں کے پَر 3 اور دیگر ممالک میں 4 کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس کے پیچھے چھپا وہ راز جو آپ کو پہلے نہیں معلوم ہو گا

ہماری ویب  |  Mar 27, 2021

موسمِ گرما کا آغاز ہو چکا ہے اور اب یقینا آپ کے گھروں کے پنکھے بھی چل پڑے ہوں گے۔ ایسی کئی اشیاء ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتی ہیں جن پر ہم دیہان نہیں دیتے لیکن ان کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ یا اہم راز پوشیدہ ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو چھت پر لگے پنکھوں کے بارے میں کچھ دلچسپ پہلوؤں سے آگاہ کرنے والے ہیں۔

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ پاکستان میں پنکھوں کے پَر 3 اور دیگر ممالک میں 4 کیوں ہوتے ہیں؟

دراصل یورپی ممالک اور امریکہ وغیرہ میں 4 پَر والے پنکھے اے سی کی کمرہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال ہوتے ہیں- ان پنکھوں کے چاروں پَر پوری قوت سے اے سی کی ٹھنڈک کو پورے کمرے میں پھیلا دیتے ہیں اور اسے چاروں طرف گھماتے رہتے ہیں-

تاہم اگر ہم بات کریں پاکستان کی تو ہمارے ملک میں 3 پرَوں والے پنکھے صرف گرمیوں میں کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیجے جاتے ہیں- تین پَروں کی وجہ سے ان کی وزن ہلکا ہوتا ہے اس لیے یہ تیزی سے گھوم کر زیادہ ہوا پیدا کرتی ہیں اور ساتھ ہی بجلی بھی کم ضائع کرتے ہیں۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More