وزن بڑھتا ہی جا رہا تھا اور لوگ مذاق اڑانے لگے تھے پھر میں نے۔۔ جانیں تیزی سے وزن کم کرنے والے شخص کی کہانی جس نے کھانا چھوڑے بغیر وزن کم کیا

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

بڑھتے ہوئے جسمانی وزن پر قابو پانا یقیناً ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے، وزن کے بڑھتے مسائل آپ کی زندگی میں پریشانیاں کھڑی کر دیتے ہیں اور آپ کے ارد گرد موجود افراد بھی آپ کے موٹاپے پر طنز و مزاح سے آپ کی حوصلہ شکنی کر کے شرمندہ کرتے ہیں۔

بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پانا مشکل کام ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ 'ہماری ویب' کی جانب سے وزن کے مسائل سے دوچار افراد سے متعلق متعدد اسٹوریز اپنے پڑھنے والوں کے لیے سامنے لائی گئیں جنہوں نے ہمت اور مختلف ڈائٹ پلان مرتب کرتے ہوئے موٹاپے کو شکست دی۔

آج ہم دوبارہ ایک ایسے ہی شخص کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جو کھانے پینے کا دیوانہ شخص تھا اور اپنے بڑھتے ہوئے پیٹ کا اس کو کوئی خیال نہ تھا۔

مذکورہ شخص کا نام برجز وانیا ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے، برجز وانیا رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں اور اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے مسئلے پر کچھ کرنا چاہتے تھے۔ 42 سالہ برجز کا سب سے زیادہ وزن 118 کلو گرام ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے چار ماہ میں 32 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

برجز وانیا نے 4 ماہ میں 32 کلو وزن کم کیسے کیا؟

بھارتی شہری برجز وانیا نے اس حوالے سے انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا تھا کہ جب میں نے خود کو آئینے میں اور تصویروں میں دیکھنا ہی چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پھر مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے اور تب سے میں نے اپنا وزن گھٹانے کا عہد کیا۔

برجز وانیا نے کیسا ڈائٹ پلان مرتب کیا؟

رئیل اسٹیٹ میں کام کرنے والے برجز وانیا ناشتے میں ایک انڈا ( آملیٹ) ، ایک سبزی کی روٹی کھاتے، پھر دوپہر کے کھانے میں بھنی ہوئی مرغی یا مچھلی جو بغیر کسی تیل یا گھی کے، اس کے علاوہ سبزی یا دال کے ساتھ دو چپاتیوں کا استعمال کرتے۔

جبکہ وہ رات کے کھانے میں بھی سبزی اور چپاتی کھاتے ہیں۔

برجز وانیا وزن گھٹانے والے مشروبات میں لیمو پانی پیتے ہیں اور روزانہ صبح سویرے جاگنگ اور ہلکی چہل قدمی کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ روزانہ 1 گھنٹہ 25 منٹ تک ورک آوٹ کرتے ہیں جس میں دوڑنے اور تیز چہل قدمی لازمی شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ورزش میں کارڈیو ایکسرسائز کرنے کو بھی یقینی بناتے ہیں۔

وزن گھٹانے سے قبل لوگ کیا کہتے تھے؟

برجز وانیا نے ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول کے ایک دوست نے انہیں چیلنج کیا تھا کہ میں کبھی بھی اپنا وزن کم نہیں کر پاؤں گا۔ لہٰذا میں نے اپنے دوست کے اُس چیلنج کو قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزن گھٹانے سے قبل لوگ مجھے دیکھ کر عجیب و غریب ردعمل کا اظہار کرتے تھے جسے دیکھ کر میں غصے میں آجاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کے لحاظ سے وہ بہتر حالت محسوس نہیں کرتے تھے اور جسمانی درد کی تکلیف میں مبتلا رہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج وزن میں کمی لانے کے بعد جب خود کو آئینے میں دیکھتا ہوں اور تمام کپڑے بھی مجھے فٹ آتے ہیں تو یہ دیکھ کر ہی میں میرا حوصلہ بلند ہوجاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے' ہماری ویب' کے فیسبک پیج پر کمنٹس کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More