ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے 1400 سال قبل جینے کے سلیقے اور روزمرہ کے بہت سے اہم معاملات بتا دیے تھے اور سنت پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی تھی تاہم آج کئی سنتوں کے آگے سائنس نے بھی اپنا سر جھکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1400 سال پہلے آنحضرت حضرت محمد ﷺ نے بتایا تھا کہ جب بھی دنیا میں کسی بچے کی پیدائش ہو تو اس کے منہ میں چھوٹا سا ٹکڑا کھجور کا رکھ دیا جائے، وہ ٹکڑا منہ میں اس وقت تک رہنا چاہیے جب تک وہ نرم نہ ہو، کھجور کا وہ ہی نرم ٹکڑا منہ کے اوپر کی جانب یعنی 'تالو' پر لگائیں۔ اسلام میں اس عمل کو ''تحنیک'' کہا جاتا ہے۔
تاہم سائنس یہ بات ماننے پر مجبور پو گئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق سائنس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر پیدا پونے والے بچے کے منہ میں کچھ میٹھا دیا جائے تو وہ دماغی مسئلوں سے بچ سکتا ہے، ایسا کرنے سے بچہ کسی بھی قسم کے دماغ کے مسئلے سے محفوظ رہے گا۔
اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔