ہم میں سے بہت سے لوگ وزن کم کرنے سے متعلق کئی ڈائٹ پلان کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں اور کئی سالوں سے متعدد ڈائٹ پلان کے بارے میں سن چکے ہیں جس میں اٹکنز کی غذا، کیٹو ڈائٹ، صرف سبزی کا استعمال کرنے والی ڈائٹ، کچے کھانے کی خوراک، وغیرہ۔
لیکن آج ہم جس ڈائٹ پلان کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ تمام ڈائٹ پلان سے تھوڑی مختلف ہے۔ جی ہاں! اس ڈائٹ کا نام ہے 'ڈیش ڈائٹ' جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت معاون ہے۔
DASH ڈیش خوراک کا مطلب ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لئے ایک غذائی نقطہ نظر ہے۔ امریکن نیشنل ہارٹ ، لنگز اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ کے مطابق این آئی ایچ کی حمایت یافتہ ڈی اے ایس ایچ کی غذا نے اس ڈائٹ کو بہترین قرار دیا ہے۔
ڈیش ڈائٹ میں پوری غذا کھانے پر زور دیا جاتا ہے جو قدرتی طور پر غیر صحت مند چربی اور اضافی شوگر کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے علازہ ازیں یہ ڈائٹ پلان وزن کم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
* ڈیش ڈائٹ پلان میں کون سی چیزیں کھانی چاہئیں؟
1- ڈیش ڈائٹ پلان میں سبزیاں، پھل اناج، پوٹاشیم ، کیلشیم والی غذائیں، میگنیشیم ، فائبر اور پروٹین سے بھرپور کھانے کی اشیاء استعمال کرنی چاہئیں۔
2- شوگر، میٹھے مشروبات اور مٹھائیاں کھانا محدود کر دیں۔
اس کے علاوہ ڈیش ڈائٹ میں ورزش بھی لازم ہے جس میں روزانہ 30 منٹ کی مختلف ورزشیں شامل ہیں۔