یہ ماں باپ کے پاؤں بھی دھوتے ہیں کیونکہ۔۔۔ دیکھیں دِل کو چھو جانے والی چند ایسی تصاویر جو اولاد کے لیے مثال ہیں

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

کہتے ہیں کہ ماں باپ کا اولاد پر اسی طرح حق ہوتا ہے جیسے بچپن میں بچوں کا والدین پر ہوتا ہے۔ یہ قدرت کا ایسا نظام ہے جو پلٹ کر بچوں اور والدین پر آتا ہے۔ جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ماں باپ اپنی جان لگا دیتے ہیں کہ اس کی پرورش اچھی طرح کریں، اسے کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیں۔

اسی طرح جب ماں باپ بوڑھے ہو جاتے ہیں تو ان کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا اچھی طرح سے خیال رکھا جائے جبکہ بچوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ والدین کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کریں۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے دنیا بھر سے کچھ ایسی خوبصورت تصاویر لائی ہے جسے دیکھ کر ہر بچے کو احساس ہو گا کہ ماں باپ ایک انمول تحفہ ہیں۔

٭ بیٹے اور ماں کی یہ خوبصورت تصویر

مذکورہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بیٹے نے اپنی ماں کو کمر پر اٹھایا ہوا ہے، اس کی ماں چل نہیں سکتی تو بیٹا ماں کی مدد کر رہا ہے۔ یہ تمام بچوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

٭ ماں اور بچے کی تصویر

یہ تصویر اوپر والی تصویر کی طرح ہے، لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں ایک بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو اٹھایا ہوا تھا جبکہ اس تصویر میں ماں نے اپنے چھوٹے سے بچے کو سر پر رکھی ٹوکری پر اٹھایا ہوا ہے تاکہ وہ سیلاب کے پانی سے محفوظ رہ سکے۔ جس طرح ماں باپ بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ویسے ہی بچوں کو بھی ماں باپ کے بڑھاپے میں ان کا خیال رکھنا چاہیے۔

٭ ماں کے پاؤں دھوتا ہوا یہ بیٹا

یہ تصویر دل کو چھو جانے والی ہے، اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیٹا خود بھی ضعیف ہے لیکن وہ ماں کی خدمت کر رہا ہے اور کیسے اس کے پاؤں دھو رہا ہے۔ والدین جب بوڑھے ہو جاتے ہیں تو انہیں آپ کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، جس طرح بچپن میں آپ کو توجہ مِلی ہوتی ہے۔

٭ بیٹے کو کھانا کِھلاتی ماں

اِس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اولاد والدین کے لیے سب کچھ ہوتی ہے، بوڑھی ماں کس طرح اپنے معذور بیٹے کو کھانا کِھلا رہی ہے، یہ تمام لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔

آپ کو یہ تصاویر کیسی لگیں اور ان سے کیا سبق حاصل کیا؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More