پاکستان کے اداکار اور مشہور شخصیات اکثر و بیشتر اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ لوگ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں، اسی طرح آج بھی ایک مشہور شخصیت نے اپنی جوانی کی تصویر شئیر کی ہے۔
کیا آپ نے پہچانا کہ اوپر تصویر میں کون ہیں؟
یہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان ہیں۔
عمران خان کی جانب سے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1992 کی ایک یادگار تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں وہ سردی سے بچنے کے لئے ایک چادر اوڑھے ہوئے ساتھ بیٹھے شخص سے گفتگو کر رہے ہیں۔
تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان اپنے آبائی علاقے میں ہیں، جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں بھی بتایا گیا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کی ہے۔