اِس سال عورت مارچ کو ملتوی ہونا چاہیے کیونکہ۔۔۔ غریدہ فاروقی عورت مارچ کے خلاف کیوں ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

پاکستان کی معروف صحافی، نیوز اینکر اور ٹاک شو کی میزبان غریدہ فاروقی نے عورت مارچ کو اس سال ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ''کورونا کی پاکستان میں تیسری لہر۔ کیسز خطرناک حدتک بڑھ رہے۔ ذمہ دار شہری ذمہ دار عورت ہونے کے ناطے میں سمجھتی ہوں اِس سال عورت مارچ کو ملتوی ہونا چاہئیے''۔

انہوں نے مزید لکھا کہ SOPs کا پرچار کیا جا رہا ہےجو بہت اچھی بات ہے مگر جہاں gathering ہو وہاں خطرہ رہتا ہے۔ دنیا بھر میں خواتین نے pandemic کے خلاف سب سے زیادہ ذمہ داری دکھائی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی۔

کیا آپ غریدہ فاروقی سے متفق ہیں؟ اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More