کسی کا ہوا رشتہ، تو کسی کی آئی بارات، کہیں ماں کی فکر تو کہیں بچے کی گونج۔۔۔ گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کس کا چرچہ رہا؟

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

ہر گزرنے والا ہفتہ اپنے ساتھ کچھ اچھی اور کچھ بری یادیں چھوڑ جاتا ہے۔ گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کئی قسم کے دلسچپ مناظر دیکھنے میں آئے، آئیے آپ بھی دیکھیئے۔

٭ عائشہ بانو کی خودکشی سے قبل ویڈیو:

ندی میں خودکشی کرنے والی بھارتی لڑکی عائشہ کی خودکشی سے قبل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں اس کا کہنا تھا کہ: '' میں خوش ہوں کہ اللہ سے مِلوں گی، ان سے پوچھوں گی کہ مجھ سے کہاں غلطی ہوئی، اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ دوبارہ انسانوں کی شکل نہ دِکھائے''۔

٭ سعدیہ افضال کی شادی:

نیوز اینکر سعدیہ افضال کی سینیٹر فیصل واوڈا کے ساتھ شادی کے بعد کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی، اور سب نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

٭ شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ:

شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ کا رشتہ کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ طے پانے پر شاہد اور ان کی بیٹی کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر ہر جگہ وائرل ہو رہی ہے۔

٭ رحمت اجمل کا نکاح:

اداکارہ رحمت اجمل کے نکاح اور شادی کی دیگر رسومات کی تصاویر بھی بہت وائرل ہوئیں۔

٭ عماد وسیم کی بیٹی :

کرکٹر عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر ہر طرف ان کو مبارکباد دی جا رہی تھی۔

٭ راکھی ساونت:

اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں، جن کی کیموتھراپی ہو رہی ہے، ان کی ہسپتال سے تصویر بہت وائرل ہوئی اور ساتھی اداکاروں نے ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی۔

٭ احسن اقبال کو چپل پڑی:

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگی رہنماؤں کے مابین دھکم پیل اور ہاتھا پائی کے دوران کسی کی جانب سے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے سر کے پیچھے چپل پڑ گئی۔ کارکنان سے گفتگو کے بعد احسن اقبال پیچھے کی جانب مُڑ کر اس وقت اپنے ہاتھوں میں ن لیگی جھنڈا لئیے اسے چوم رہے تھے۔

کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی لڑکے سے شادی

کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی لڑکے سے شادی کی تصویر بھی بہت وائرل ہوئی۔ اپنے شوہر عدیل عامر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے روزی گیبریل نے اپنی جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے محبت ہو جائے گی'۔

٭ 15 سالہ نبیل کی تصویر:

15 سالہ نبیل نے "ایف ایف میٹنگ" کے نام سے واٹس کے جیسی ہی ایپلیکیشن بنائی ہے, ایپلیکیشن میں انکرپٹڈ کالز کی سہولت, بیک وقت 5 لاکھ سے زائد افراد کو میسج کرنے کی سہولت موجود ہے، ساتھ ہی نبیل نے ایسے لوگوں کا بھی خاص خیال رکھا ہے جو کلر بلائنڈ یا رنگ کورے ہیں ان کے لئے خاص تھیم بنائی ہیں تاکہ وہ بھی ایپلی کیشن کا استعمال اپنی مرضی کے مطابق کر سکیں۔ ان کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More