گزشتہ روز سینیٹ کے انتخابات ہوئے جس میں کامیاب امیدواروں کی اہلیہ نے انہیں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کی معروف میزبان مدیحہ نقوی نے شوہر فیصل سبزواری کو سینیٹر منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر فیصل سبزواری کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو سینیٹر صاحب‘۔
واضح رہے فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے رواں برس پہلی بار سینیٹ کا انتخاب لڑا۔
تاہم پاکستان کی ایک اور نیوز اینکر سادیہ افضال نے بھی شوہر فیصل واوڈا کو سینیٹر منتخب ہونے پر اسی محبت بھرے انداز میں مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور اپنی تصویر فیصل واوڈا کے ساتھ شئیر کی جس کے کیپشن میں درج تھا کہ ''مبارک ہو سینیٹر صاحب''۔
مدیحہ اور سادیہ دونوں کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔