گھر میں لیمن گراس کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیں یہ پودا ہائی بلڈ پریشر اور متلی کم کرنے سمیت کون سی 5 بیماریوں کے لیے فائدہ مند ہے

ہماری ویب  |  Mar 02, 2021

گھر میں یقیناً پودے رکھنا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں، اگر آپ انہیں غذا کے طور پر استعمال نہ بھی کریں تو ان کی موجودگی ہی آپ کو بے شمار بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔

آج ہم آپ کو اسی طرح کے ایک پودے کی افادیت کے بارے میں بتانے والے ہیں جو آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور وہ ہے لیمن گراس۔ لیمن گراس ایک ایسا پودا ہے جو آپ کو بے شمار بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ یہ ٹینشن ختم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہر گھر میں لیمن گراس کا پودا کیوں رکھنا چاہیے؟ آئیں آپ کو اس کے 5 فوائد بتاتے ہیں۔

1) چڑچڑا پن کم کرنے کے لیے

لیمن گراس کا قہوہ چڑچڑا پن کم کرنے کے لیے بہترین ہے، اگر کسی فرد کو غصہ بہت آتا ہو یا اس کے مزاج میں گرمی پائی جاتی ہو تو اسے چاہیے کہ لیمن گراس کا قہوہ بنا کر پیے، یہ مزاج کو ٹھنڈا کرتا ہے اور دماغ کو سکون پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ تناؤ اور جسم کی تھکن دور کرنے کیلئے بھی بہت اچھا ہے۔

2) معدے کی تمام بیماریوں کے لیے مفید

لیمن گراس کے پتے صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں، یا آپ اس کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔ اس سے معدے کے تمام مسائل دور ہو جائیں گے۔ گیس، قبض یا سینے کی جلن میں لیمن گراس کی چائے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کی چائے پینے سے کھانا فورا ہضم ہو جاتا ہے۔

3) ہائی بلڈ پریشر میں فائدہ مند

اگر کسی شخص کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اسے چاہیے کہ لیمن گراس کا جوس روزانہ پیے۔ اس سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور یوں انسان دل اور دماغ کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

4) کیل مہاسوں کا خاتمہ

لیمن گراس کے پتوں کا قہوہ کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے ایک ریفریشر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جسم میں جا کر اندرونی میل کو باہر نکالتا ہے جس کے باعث چہرے پر ایکنی نہیں ہوتے اور اگر اس کے نشان کیل مہاسوں کے طور پر موجود ہیں، تو انہیں بھی ختم کرتا ہے۔ یہ آپ کی رنگت سنوارتا ہے اور چہرہ کو تروتازہ کرتا ہے۔

5) خون حیض کے مسائل اور جسم کی چربی ختم کرنے میں مددگار

لیمن گراس کے پتوں کا جوس دوران خون حیض کے مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ حیض کے دوران ہونے والے درد اور متلی میں بھی انتہائی بہترین ثابت ہوتا ہے۔ ساتھ ساتھ لیمن گراس کا قہوہ جسم کی اضافی چربی کو ختم کرتا ہے جس سے انسان چاک و چوبند اور فٹ رہتا ہے۔

٭ کیا آپ کے گھر میں لیمن گراس کا پودا ہے؟ ہمیں اس کے مزید فوائد سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More