خاتونِ اول بشریٰ بی بی ہر میدان میں کامیاب نظر آتی ہیں، گھر داری کی بات ہو یا شوہر کی فٹنس، دین کا تذکرہ ہو یا سماجی معاملات۔ بشریٰ بی بی سب کام بخوبی انجام دیتی ہیں۔
گذشتہ روز بشریٰ بی بی نے داتا دربار کے قریبی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں مختلف قسم کے افراد رہائش پزیر ہیں، کوئی کام کے سلسلے میں موجود ہے تو کوئی یتیم ہے اور اس پناہ گاہ میں مقیم ہے۔
بشریٰ بی بی ہمیشہ سے ہی لوگوں کا احساس کرتی نظر آئی ہیں اور یہاں بھی انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں کی داد رسی کی، ان کے مسائل پوچھے۔ یہی نہیں انہوں نے پناہ گاہ میں بننے والا کھانا بھی کھایا اور کھانے کے معیار کو جانچا کہ کیا یہ کھانا قابلِ استعمال ہے بھی یا نہیں۔
خاتونِ اول کا کہنا تھا کہ: '' پناہ گاہیں بنانا کوئی احسان کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ ہر اس شخص کا حق ہے جس کے پاس اپنا گھر اور ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔''
وزیرِ اعظم سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ: '' ہر کامیاب شخص کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے، عمران خان خود بھی بہت محنتی ہیں ارو معمالے کو سنجیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی حکومت میں بے سہارا لوگوں کو ٹھکانے ملے ہیں۔ میری درخواست ہے ہر اس شخص سے جو صاحبِ استطاعت ہیں وہ اپنے سے کم تر اور غریبوں کی مدد کریں، دنیا کی بھلائی بھی کمائیں اور آخرت کا سکون بھی، یہ غریب بھی ہمارے دوست ہیں ان ک اخیال ہم نہیں کریں گے توکون کرے گا۔''