پیسہ کیسے کمایا جائے، جانتے ہیں! جانیں مارچ میں پیدا ہونے والوں کی وہ 5 خصوصیات کون سی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 01, 2021

کراچی سمیت ملک کے ہر شہر میں موسمِ بہار شروع ہو چکا ہے ساتھ ہی سال کا تیسرا مہینہ یعنی مارچ کا آغاز بھی آج سے ہو چکا ہے۔ دیگر مہینوں کی طرح مارچ میں پیدا ہونے والے لوگوں کی بھی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں۔

کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے پیدا ہونے والے مہینے کے برج کو مانتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس پر یقین نہیں بھی رکھتے۔ اگر ستاروں کے حوالے سے بات کی جائے تو مارچ میں پیدا ہونے والوں کا ستارہ حوت ہوتا ہے۔

کچھ لوگ اپنے ماہِ پیدائش کے حساب سے پتھر پہننے کے کافی شوقین ہوتے ہیں، تاہم برج حوت کے افراد کے لیے موافق پتھر aquamarine ہوتا ہے۔ رنگ کی بات کی جائے تو حوت افراد کے لیے موافق رنگ لیونڈر ہوتا ہے جو پیازی نما ہوتا ہے۔

ان افراد کا لکی نمبر 3 اور 7 ہوتا ہے۔ آئیں اب جانتے ہیں اس ماہ پیدا ہونے والے افراد کی کچھ دیگر خصوصیات کے بارے میں۔

1) ہر بات دل میں چھپانے والے

مارچ میں پیدا ہونے والے ہر بات بتانے والے نہیں ہوتے، یہ لوگ زیادہ تر باتیں اپنے تک ہی محدود رکھتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ افراد کافی شرمیلے ہوتے ہیں۔ انہیں دوسروں سے گھلنے ملنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

2) بات کے پکے

یہ افراد بات کے پکے ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جو بات ایک مرتبہ زبان سے نکل جائے وہ پوری ہو کر رہے۔ ایسا ہی یہ دوسروں سے بھی چاہتے ہیں، ان افراد کا جو ایک بار اعتبار توڑ دے تو یہ دوبارہ اس شخص کا اعتبار ہرگز نہیں کرتے۔

3) پیسہ کمانے کا فن

مارچ میں پیدا ہونے والے افراد ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے کا فن بھی بہت خوب جانتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ لوگ کھلے ہاتھ سے پیسہ خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو اکثر و بیشتر تنگی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

4) سفر کے شوقین

برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد گھومنے پھرنے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔ یہ لوگ سفر کرنے میں کبھی نہیں کتراتے۔ ساتھ ہی یہ لوگ ایماندار، محبت کرنے ہوتے ہیں۔

5) دل کے اچھے

یہ افراد دِل کے اچھے اور سچے ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی ذات کسی کو نقصان پہنچانے کا باعث ہرگز نہ بنے۔

٭ اگر آپ بھی مارچ میں پیدا ہوئے ہیں تو ہمیں اپنی سالگرہ کی تاریخ لازمی بتائیں۔ اس حوالے سے آپ اپنی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More