آج کل چونکہ شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور ہر خاندان میں تین سے چار شادیاں تو آئے روز ہو رہی ہیں جن میں سب شرکت کرتے ہیں اور مختلف تصاویر اور ویڈیوز بنوا کر شادی کی یادیں محفوظ بنا رہے ہیں ساتھ ہی جہاں شادیوں میں دیگر رسوم و رواج کو مکمل طور پر ادا کیا جاتا ہے وہیں اب ایک نیا ٹرینڈ چل گیا ہے۔
جب سے دنانیر کی ویڈیو '' پارری ہو رہی ہے''، وائرل ہوئی ہے، ہر جگہ، ہر کوئی اس طرح کی ویڈیوز بنوا کر اپ لوڈ کر رہا ہے وہیں، اب شادیوں میں یہ ٹرینڈ بھی چل گیا ہے کہ '' پارری ہو رہی ہے '' کی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔
کہیں دلہن اور دولہا بنا رہے ہیں تو کہیں ان کے قریبی ساتھی، تو کہیں شادی میں شریک مہمان حضرات بھی ویڈیوز بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ان دو شادیوں کا احوال ہم آپ کو دکھا رہے ہیں۔
٭ پارری ہو رہی ہے ڈانس:
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکیاں مہندی کی تقریب میں سن گلاسز لگائے ، پارری ہو رہی ہے گانے پر ڈانس کرکے انجوائے کرتی ہوئی نظر آر ہی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں:
٭ دولہن کی پارری ہو رہی ہے:
ایک بھارتی دولہن نے اپنی شادی کے موقع پر ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں: '' یہ میں ہوں، یہ میرا دولہا ہے اور یہ ہماری شارری ہو رہی ہے''، جوکہ دنانیر کی ویڈیو کے دھن پر بنائی گئی ہے۔ آپ بھی دیکھیں:
کیا آپ نے بھی یہ ٹرینڈ اپنایا ہے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔