کیا آپ جانتے ہیں کہ مردوں کو شلوار ٹخنوں سے اوپر رکھنے کا حکم کیوں ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 26, 2021

آپ نے اکثر و بیشتر یہ سنا ہو گا کہ مردوں کو ٹخنوں سے اوپر شلوار رکھنے کا حکم ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ حکم کیوں دیا گیا؟

بخاری شریف کی حدیث کے مطابق فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے :

لا ينظُرُ الله يوم القيامة اِلیٰ من جَرّازاده بطراً.

(صحيح بخاری)

کہ اللہ پاک قیامت کے دن اس شخص کو رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گا جس نے شلوار تکبر کی وجہ سے نیچے رکھی ہو۔

دراصل اصل وجہ تکبر ہے۔ شلوار اگر تکبر اور نجاست سے محفوظ ہو تو شلوار کو ٹخنوں سے نیچے رکھنا بھی جائز ہے لیکن پھر اگر آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل مبارک پر عمل کیا جائے تو افضل اور باعث اجر و ثواب ہے۔

آج سے چودہ سو سال قبل مکہ اور قریش کے سردار تکبر میں آکر اور پیسہ، ٹھاٹ دکھانے کی وجہ سے لمبے لمبے سوٹ پہنتے تھے۔ ان کے پیچھے کئی غلام ان کی چادریں اٹھائے اٹھائے پھرتے تھے جو تکبر کی ایک نشانی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More