تعلیمی ادارے مکمل طور پر کب سے کھلیں گے؟ شفقت محمود نے تاریخ کا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 25, 2021

وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اب ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

تاہم اس کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول پر 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئیں تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند مزارات کھولنے، شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار بڑھانے اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More