تھپڑ بھی مارے اور ۔۔۔۔ ظلم کی انتہا ہوگئی کام والی ماسی نے ظالم بہو کا پول کھول دیا

ہماری ویب  |  Feb 25, 2021

رشتے محبت سے بنتے ہیں اور محبت احساس سے ہوتی ہے، کردار سے ہوتی ہے، تعلق سے ہوتی ہے۔ جہاں احساس، تعلق، عزت اور رواداری ہی نہ ہو ان رشتوں کو جلن، حسد، بدکرادی، بد تہذیبی آگ کی طرح کھا جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ کراچی کے علاقے کلفٹن میں مقیم ساس بہو کے درماین واقعہ پیش آیا، جس کو سن کر پورا پاکستان عشکبار ہے کہ کوئی بھی عورت کیسے دوسری عورت کے ساتھ اتنا ظلم کر سکتی ہے۔ جس پر شوہر نے اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا ہے۔

الزام:

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک شخص نے اپنی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس کے مطابق جس خاتون پر مقدمہ درج کروایا گیا، اس پر الزام ہے کہ وہ اپنی ساس کو ایک عرصے سےتشدد کا نشانہ بناتی رہی۔ شوہر ہر روز گھر آکر ماں کو دیکھتا اور پوچھتا کہ کیا ہوا ہے تو بیوی صرف اتنا جواب دیتی کہ:

امی گِر گئیں تھیں، نیند میں چل رہی تھیں، اس لئے چوٹ لگ گئی

یوں بیٹا ان تمام واقعات سے لاعلم تھا لیکن اب بیٹے نے سچ جاننے کے بعد بیوی کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

سچ سامنے کیسے آیا؟

گھر کی ملازمہ اکثر بہو کو ساس کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے، مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھتی تو وہ ساس کو بچانے کی کوشش بھی کرتی، لیکن بہو نہ مانتی، ایک روز بہو نے اپنی ماں کے کہنے پر اپنی ساس کو چھری سے مارنے کی کوشش کی، لیکن ملازمہ نے بچا لیا، ملازمہ بوڑھی خاتون کے بیٹے کو سب سچ بتاتی، ایک روز اس نے بہو کے تشدد کی ویڈیو اپنے موبائل میں رکارڈ کرلی، اور جب بیے نے گھر آ کر ماں کو زخمی حالت میں دیکھا، تو ملازمہ نے بیٹے کو حقیقت دکھا دی۔

بعدا زاں:

واقعے کے بعد بیٹے نے پولیس رپورٹ کروائی، اور یہ معاملہ آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گیا، مختلف فیس بُک اور ٹوئٹر صارفین نے بہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے خلاف سخت سے سخت سزا کی اپیل بھی کی ہے، اس واقعے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور سب ہی بزرگ خاتون کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More