ہماری ویب | Feb 25, 2021
فیس بُک آن کریں یا انسٹاگرام، ٹوئٹر چیک کریں کریں یا پھر ٹی وی دیکھیں ہر جگہ پارری گرل کے چرچے نظر آ رہے ہیں، کوئی مارنگ شو کی زینت بنا رہا ہے تو کوئی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈربنانے کی تگ و دو میں لگا ہے۔ ہر جگہ دنانیر کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)
A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)
کچھ روز سے ان کی ایک ویڈیو '' یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، اور یہ پارری ہو رہی ہے۔'' سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، یہاں تک کہ شوبز شخصیات نے بھی اس انداز میں ویڈیوز بنائیں، پاکستانی ہو یا ہندوستانی سب ہی اس جملے کو بول رہے ہیں، جس نے دماغ میں درد کر رکھا ہے۔
گذشتہ روز اس ویڈیو کی حقیقت بھی سامنے آگئی، کہ یہ ویڈیو دنانیز نے نہیں بنائی بلکہ اس جملے کو سب سے پہلے تسبیل گیلانی نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بنایا تھا، اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram A post shared by Tasbeel | Content Creator. (@tasbeelgillaniblog)
A post shared by Tasbeel | Content Creator. (@tasbeelgillaniblog)
جس پر دنانیر نے کمنٹ سیکشن میں یہ بھی کہا تھا کہ شاید یہ صحیح وقت ہے، اس ویڈیو کو میری پروفائل میں شیئر کرنے کا، جس پر تسبیل نے کمنٹ کیا تھا کہ بہتر ہے فیصلہ، بعد ازاں یہ ویڈیو دنانیر نے بنائی اور یہ رات و رات مشہور ہو گئیں۔
آپ بھی دیکھیں تسبیل نے یہ ویڈیو 30 جنوری کو شیئر کی جس میں یہ اپنی دوستوں کے ہمراہ کونٹینیٹل ہوٹل میں کہہ رہی ہیں: ''’یہ ہم ہیں، یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے۔ ''
کہ دنانیر نے 6 فروری کو یہ ویڈیو شیئر کی جس میں یہ کہہ رہی ہیں: '' یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، یہ ہماری ’پارری‘ ہو رہی ہے ''۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More