ماہرہ، مہوش یا عائزہ ۔۔۔ اگر مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

ہماری ویب  |  Feb 24, 2021

مریم نواز پاکستانی سیاست کا ایک مضبوط نام ہے اور ان کا شمار ایسی خواتین میں ہوتا ہے جو سیاست کے داؤ پیچ کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر اور ان کی اہلیہ کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا ، گفتگو کا سلسلہ جاری تھا تو انہوں نے مریم نواز کے متعلق کیئے گئے ایک سوال کہ جواب میں کہا کہ :

مریم نواز اچھی مضبوط سیاست دان ہیں، اپنی بات میں دم رکھتی ہیں، ان سے مزید سوال کیا گیا کہ اگر مریم نواز پر کوئی فلم بنائی جائے تو آپ کے خیال میں ان کی جگہ کس اداکارہ کو ان کا کردار نبھانا چاہیئے؟

جس کے جواب میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ماہرہ خان پسند ہیں وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، یہ بلکل مریم نواز کی طرح ان کا کردار نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More