کہتے ہیں کہ لوگوں کو پیغام دینے کے کافی ذرائع ہوتے ہیں، آپ انہیں کہہ کر بتا سکتے ہیں اور اگر اشاروں کناروں میں بتانا ہو تو آپ خفیہ طور پر بھی بتا سکتے ہیں۔ ایسے میں پہنے گئے لباس کے ذریعے بھی آپ لوگوں کو مختلف پیغام دے سکتے ہیں۔
یا تو پیغام لکھ کر دیا جا سکتا ہے یا کسی ایسے رنگ کا لباس پہن کر بھی دے سکتے ہیں جس سے کچھ ظاہر ہو۔ جیسا کہ سفید رنگ امن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح کچھ مشہور خواتین نے بھی مختلف لباس زیب تن کیے جن میں کوئی نہ کوئی راز پوشیدہ تھا، آئیں آپ کو بتاتے ہیں۔
1) لیڈی ڈیانا
ڈیانا اکثر و بیشتر یہ سوچتی تھیں کہ وہ شاہی خاندان سے تھوڑی مختلف ہیں کیونکہ ان کا تعلق عام خاندان سے تھا لہٰذا 1983 میں انہوں نے پولو میچ میں شرکت کی جہاں دیکھا گیا کہ جو لباس لیڈی ڈیانا نے زیب تن کیا اس پر چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے بھیڑ بنے ہوئے تھے تاہم ایک بھیڑ کالے رنگ کا بنا ہوا تھا۔ اس سے یہ ظاہر ہوا کہ ڈیانا خود کو اس خاندان کے قوائد و ضوابط کے تحت ڈھالنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن فی الحال وہ خود کو مختلف سمجھتی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی پر ایک شال پہنی جس پر مختلف مغلیہ دور کے ڈیزائن بنے ہوئے تھے تاہم مہندی پر بختاور نے جو لباس زیب تن کیا اس کے دوپٹے پر انہوں نے اپنی ماں کے لیے ایک خوبصورت پیغام لکھوایا۔ بختاور کی مہندی کے لباس پر بے نظیر کے لیے درج تھا کہ وہ دریا دیس سمندر تھی، جو تیرے میرے اندر تھی، وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی، وہ لڑکی لال قلندر تھی۔
ملکہ الزبتھ
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے موقع پر ملکہ الزبتھ نے لائم یعنی ہلکے ہرے رنگ کا لباس پہنا، تاہم ماہرِ نفسیات کے مطابق کپڑوں کے رنگ کے ذریعے مختلف پیغامات دیے جا سکتے ہیں۔ یہ رنگ اچھی اور مخلص نیت کا بتاتا ہے، ساتھ ہی یہ عزت کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ لہٰذا ملکہ نے یہ رنگ اسی لیے زیب تن کیا تاکہ بتا سکیں کہ وہ اس شادی سے خوش اور رضامند ہیں۔
٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔